نئی دہلی،8اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چنڈی گڑھ میں بی جے پی لیڈر سبھاش برالا کے بیٹے وکاس برالاکے ذریعہ لڑکی سے چھیڑخانی اور اس کاپیچھا کرنے کے معاملے میں کارروائی کرنے کے مسئلے پر وزیرمملکت برائے داخلہ کرن رججو نے کہا کہ پولیس کو اس پورے معاملے میں خودکاروائی کرنی چاہئے۔جو مناسب اور جو بھی صورت حال ہے اس کے حساب سے کارروائی کرنی ہے،کوئی انہیں کیوں بتائے کہ کیا کرنا ہے کیا نہیں۔ بات چیت میں وزیرمملکت برائے امور داخلہ کرن رججو نے کہا کہ ہم پولیس کی کارروائی میں مداخلت نہیں کرتے ،پولیس کو اسی حساب سے کام کرنا چاہئے جیسی صورتحال ہے،ہم یہاں پر اس لئے نہیں کہ پولس کو بتائیں کہ کس طرح کارروائی کرنی ہے، کس طرح کی انکوائری کرنی ہے،ہم پولیس پر دباؤ نہیں ڈال سکتے ہیں کہ کس طرح کام کرنا ہے۔ہریانہ بی جے پی صدر کے استعفی پر کرن رججو بولے کہ مجھے اس کی اطلاع نہیں ہے کہ پورا معاملہ کیا ہے، تو میں کس طرح کسی کے بارے میں کچھ کہہ سکتا ہوں،یہ کوئی وی آئی پی یا نان وی آئی پی کا مسئلہ نہیں ہے،کسی نے اگر جرم کیا ہے تو پولیس کو کارروائی کرنی ہے۔پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ پولیس کو تحقیقات دینی چاہئے،حالانکہ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج کس طرح غائب ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک سبھاش برالاکے استعفیٰ کی بات ہے تو وہ کیوں مانگا جا رہا ہے، کس نے مانگا ہے؟ پولیس کو وقت دینا چاہئے کروائی کرنے کا، تحقیقات کالیکن بہت غلط ہے یہ واقعہ۔